محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Smog in Lahore
کیپشن: Lahore weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: فضائی آلودگی لاہوریوں کے وبال جان بن گئی، فضا میں زہریلی گیسز سے ایئر کوالٹی انڈکس اور موسم براہ راست متاثر ہوگیا۔

 لاہور میں بدلتا موسم آلودگی کے سائے مزید گہرے کرنے لگا ہے۔ آج بھی شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 350 ریکارڈ کیا گیا جبکہ نمی کے ساتھ مل کر آلودگی کے زرات ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں۔ آج بھی ٹاؤن شپ، واہگہ بارڈ، بند روڈ، سندر اسٹیٹ، ٹھوکر سمیت دیگر علاقوں میں فضائی آلودگی کا تناسب 300 سے تجاوز کر گیا۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی کے لیے بارشوں کی ضرورت ہے جبکہ نومبر نسبتا خشک گزرے گا۔ دسمبر میں دھند پڑنے کے امکانات ہیں، جس وجہ سے سموگ کے سائے بھی گہرے ہونگے۔ آج دن کے اوقات میں پارہ 28 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 18 رہا ہے۔