چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کو کیا سزا ملے گی؟ فیصلہ ہوگیا

action against sugar mafia
کیپشن: Sugar Mafia
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: چینی مافیا کے خلاف شکنجہ تیار، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار بروکرز کو  30 روز کےلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ، چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ میں چار بڑےبروکرز ملوث جبکہ دو کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے حراست میں لئے گئے چینی مافیا کے دو بڑے بروکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو کے رہائشی شہزاد فیصل، توحید پارک ملتان روڈ کے رہائشی جنید بٹ کی نظر بندی کے احکامات جاری کئےگئے۔ نظر بندی کے احکامات کے متن کے مطابق سورس رپورٹ میں دونوں بروکرزچینی کی مصنوعی قلت اور افواہیں پھیلا کر قیمتوں میں اضافہ کرانے میں ملوث ہیں۔

پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے سیکشن تھری کے تحت دستاویزی ثبوتوں کی روشنی میں نظربندی کے آرڈر کئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے تحت جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ شہزاد فیصل اور جنید بٹ 30 روز کے لیے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کی تحویل میں رہیں گے۔

نظر بندی کے احکامات کی کاپی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو ارسال کردی گئی ہے۔