ویب ڈیسک:پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر گروپ بی میں ٹاپ کرلیا، شاہینز کی 5 مسلسل فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں انٹری، 11 نومبر کو دوبئی میں آسٹریلیا سے جوڑ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے آخری سپر 12 میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کو 190 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ رچی بیرنگٹن 54 رنز بنا پر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2،حسن علی ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شارجہ کرکٹ گراؤںڈ میں کھیلے جانیوالے سپر 12 مرحلے کے سیکنڈ لاسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ رضوان 15 جبکہ فخر زمان 8 بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 66 رنز اور حفیظ 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد پولین لوٹے۔ شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ نے ہدف کو 190 رنز تک پہنچایا، انھوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے گریوز نے 2 ، حمزہ طارق اور صفیان شریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے سامنا ہوگا، میچ 11 نومبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2021