شوہر نے ایک ماہ بعد اہلیہ کو طلاق کیوں دی؟ جان کر ہکا بکا رہ جائیں گے

Marriage Couple
کیپشن: Couple Separation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: شادی کا دن نئے جوڑے کیلئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس روز وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اگر ہمسفر ہم خیال مل جائے تو ازدواجی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی ہے۔ 

ازدواجی زندگی کے بارے جو تعلیمات مذہب اسلام نے دی ہیں اس کی دنیا بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی، اسلام ایک کشادہ اور امن پسند دین ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے منفرد رسم وراج کے تحت شادیاں کی جاتی ہیں۔ لیکن آج کل کی نوجوان نسل کی بات کی جائے تو ان میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھتا نظر آرہا ہے۔ لڑکا لڑکی فیس بک پر دوستی کرتے ہیں اور بعد میں دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، پھر بات شادی تک پہنچ جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فیس بک پر دوستی کے بعد خاتون سے شادی کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا، جب طلاق کا معاملہ عدالت پہنچا تو اس شخص نے بتایا کہ میری اہلیہ ویسی نہیں ہے جس خاتون سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھے دھوکے میں رکھا ہے کیونکہ شادی سے پہلے وہ ہمیشہ میک اپ کرتی تھی اور اب جب میک اپ کے بغیر اس کا چہرہ دیکھا تو وہ الگ ہی نظر آتی ہے۔ 

شوہر نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس نے بہت کوشش کی کہ ہمارا رشتہ برقرار رہے اور اس میں کوئی خلل نہ آئے مگر ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

یاد رہے مصر میں ازدواجی زندگی کے بارے نیا قانون بھی متعارف کرایا جارہا ہے، مرد حضرات کے لئے دوسری شادی کو راز رکھنا قانوناً جرم ہوگا اور اس حوالے سے مصر کی حکومت نے قید اور بھاری جرمانےکی سزا کا قانون بھی تیار کرلیا ہے۔ مصر نے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون حکومت کی جانب سے پیش کردیا گیا ہےجس کے تحت مرد کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پر سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔