ویب ڈیسک: پاکپتن میں لڑکی کے اغوا کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم 3 افراد کی جان لے گیا۔
پاکپتن میں لڑکی کے اغوا کے واقعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث باپ اور بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں 99 ڈی میں پیش آیا، فریقین میں لڑکی کے اغواء کے تنازعہ پر تصادم ہوا۔ دو گروپ آپس میں قریبی عزیز ہیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔