(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سڑک پر لکڑ بھگا آگیا جسے دیکھ کر شہری خوفزہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے المجاردہ کمشنری میں لکڑ بھگا سڑک پر نظر آیا جس کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں اور متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جانور کو قابو کریں۔درندے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں لکڑ بھگے کو سڑک پردوڑتے دیکھا گیا۔
کمشنری کے باسیوں نے متعلقہ ادارے سے درخواست کی کہ وہ لکڑ بھگے کو پکڑ کرانہیں اس خوف سے نکالیں، وہ اپنے بچوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت لکڑ بھگا سڑکوں پر تھا اتفاق سے کوئی راہ گیر اس کے سامنے نہیں آیا۔
سعودی عرب کے المجاردہ کمشنری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری آبادی والے علاقے میں اس قسم کے درندے گھس نہ سکیں۔