محمد رضوان کے پاس ایک اور ریکارڈ قائم کرنے کا نادر موقع

Mohammad Rizwan new record
کیپشن: Mohammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی بلےباز محمدرضوان کےلیے ایک اور نادر موقع ہاتھ آگیا، آج اسکاٹ لینڈ کیخلاف نئی تاریخ رقم کرسکتےہیں۔ وہ انچاس رنز بناکرٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کیلنڈرائیرمیں ایک ہزار رنزبنانے والے دنیا کے اولین بیٹر بن جائیں گے۔

 وکٹ کیپراوپنرمحمدرضوان کےلی2021 یادگارسال رہے گا۔ تینوں فارمیٹ میں ان کابیٹ خوب رنز اگل رہاہے،  کرکٹ کےمختصرترین انٹرنیشنل فارمیٹ میں 29سالہ رضوان نےرنزکے انبار لگادیے ہیں۔  وہ پہلے ہی ایک کیلنڈرائیرمیں سب سےزیادہ رنزبنانے کاریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں،ورلڈ رینکنگ میں چوتھے نمبر پرفائزرضوان نے یہ کارنامہ رواں سال 31جولائی کوویسٹ انڈیزکیخلاف میچ میں انجام دیا. سابقہ ریکارڈ آئرلینڈکے پال اسٹرلنگ کے748 رنزکاتھا جوانہوں نے 2019 میں 20 اننگز کھیل کرقائم کیا تھا۔
محمدرضوان جوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا میں سب سے زیادہ 52.66  کی بیٹنگ ایوریج کےمالک ہیں ، رواں سال کےدوران18 اننگز میں95  کی اوسط سے 951 رنزبناچکے ہیں۔جس میں ان کی ایک سنچری اورریکارڈ 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہیں ایک ہزار رنزمکمل کرنے کیلئے صرف 49 رنز درکار ہیں، اگرآج محمد رضوان اسکاٹ لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے اولین بیٹر بن جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer