ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ آنیوالے تمام راستے کیوں بند کئے گئے؟

Traffic Arrangements For Raiwind Ijtimah
کیپشن: Raiwind
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا،رائیونڈ جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لئے بند کر کے اجتماع کے شرکا کا انخلا یقینی بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں ہونیوالے سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے انخلاء کے لئے اختتامی دعا کے وقت ہی رائیونڈ آنیوالے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے اور اجتماع کے شرکا کے قافلوں کو یکطرفہ چلایا گیا۔

انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ بعدازاں کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ اور آخر میں بس اور ٹرک اسٹینڈ خالی کروایا گیا، انخلاء کے وقت موٹروے اور رنگ روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو بھی رائیونڈ کی جانب نہیں جانے دیا گیا۔

سالانہ تبلیغی اجتماع کے انخلا کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہزار سے زائد وارڈنز کو تعینات کیا گیا جبکہ نیشنل ہائی وے کے اہلکار بھی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے اور پانچ گھنٹے بعد انخلا کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer