ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراقی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی

Iraqi PM
کیپشن: Iraqi PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، ڈرون حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تاہم قاتلانہ حملے میں مصطفیٰ الکاظمی محفوظ رہے، ڈرون حملے کے بعد بغداد میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔  

الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’‘میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ رکا کہنا ہےکہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حملے میں بغیر پائلٹ مسلح ڈرون استعمال کیا گیا، غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عراق میں 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer