ٹیلی کام کمپنیز نے کورونا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

ٹیلی کام کمپنیز نے کورونا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) میو ہسپتال کےمختلف بلاکس میں موبائل سگنلز غائب، کورونا مریض اپنے لواحقین سے رابطے سے محروم رہنے لگے، ادھر سروسز ہسپتال لاہور نے تمام سرجریز منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال لاہور کے مختلف بلاکس میں موبائل سگنلز غائب رہنا معمول بن گیا۔ اس وجہ سے کورونا سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہزاروں مریض اپنے لواحقین سے رابطے سے محروم رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرجیکل ٹاور، گھڑی وارڈ، کورونا وارڈز سمیت مختلف بلاکس میں موبائل سگنلز نہیں آتے۔

پی ٹی اے کے سروے کے مطابق ہسپتال میں موبائل سگنلز موجود نہیں ہیں، لیکن ٹیلی کام کمپنیز مریضوں کی سہولت کے لئے ٹاورز کی تنصیب سے گریزاں ہیں۔

دوسری جانب پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور میں تمام سرجریز منسوخ کردی گئی ہیں۔ سروسز ہسپتال کے تین ڈیپارٹمنٹس میں سرجریز منسوخ کی گئیں۔ ان میں جنرل سرجری، گائنی اور آرتھوپیڈک کے آپریشنز منسوخ کئے گئے۔

22 نومبر تک پہلے سے شیڈول تمام آپریشنز منسوخ کئے گئے ہیں، صرف ایمرجنسی اور کینسر کے آپریشنز کیے جائیں گے۔