ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منحرف لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی میں واپسی کی کوششیں

 منحرف لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی میں واپسی کی کوششیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے تین منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کی کوششیں شروع کردیں،اس سلسلے میں وہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تین نکالے گئے اراکین اسمبلی نے پارٹی میں واپسی کے لئے ایک مرتبہ پھر کوششیں شروع کردی ہیں - تین اراکین پارٹی میں باعزت طریقے سے واپسی کے لئے قیادت سے رابطے کررہے ہیں-

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے اراکین اسمبلی قیادت کو پارٹی آئین پر ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے لئے تیار ہیں، اراکین کی جانب سے قیادت کو یقین دلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پہلے بھی پارٹی آئین کی خلاف ورزی نہیں کی آئندہ بھی نہیں کریں گے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی قیادت نے منحرف اراکین کی واپسی کے لئے گیند حمزہ شہباز کی کورٹ میں ڈال دی ہے- اپوزیشن لیڈر کی کلیرئنس سے ہی معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer