ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا جلسہ رکوانے کیلئے حکومت کا بڑا ایکشن ،اہم رہنما گرفتار

لاہور کا جلسہ رکوانے کیلئے حکومت کا بڑا ایکشن ،اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لاہور کا جلسہ رکوانے کیلئے حکومت کا بڑا ایکشن ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما  کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر  کو گرفتار کرلیا گیا ہے،نیب دفتر کےباہرہنگامہ آرائی کیس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیر گرفتار، ن لیگی رہنما مریم نواز،خواجہ سعدرفیق اورسردار ایازصادق کی مذمت، کہتےہیں کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیرکو نیب دفترکےباہر توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کرلیاگیا،خواجہ عمران نذیرکی گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روکا توکہاگیا کہ صرف گاڑی مطلوب ہے، آپ کو گرفتار نہیں کرنا،لیکن وہاں سے انہیں فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن لےجایا گیا۔
خواجہ عمران نذیرکو تھانہ فیصل ٹاؤن میں چوہنگ پولیس نےگرفتارکیا۔ خواجہ عمران نذیر کاکہناتھاکہ نواز شریف کےسپاہی ہیں،ان چیزوں سے خوفزدہ نہیں،لاہور کاجلسہ ہر صورت ہوگا ۔نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ عمران نذیر زندہ باد، ہم آپ کےساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کےسینئررہنما خواجہ سعدرفیق اورسردارایاز صادق سمیت دیگرفیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچے،انکاکہناتھاکہ خواجہ عمران نذیر کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔
خواجہ عمران نذیرکو پولیس اسٹیشن چوہنگ میں رکھا گیاہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناہےکہ خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer