انٹر ، بی اے، بی ایس کے طلباکیلئےاہم خبر آگئی

انٹر ، بی اے، بی ایس کے طلباکیلئےاہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض/عمران یونس) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےامتحان کے لئے داخلہ بھجوانےکی تاریخ میں توسیع کردی،دوسری طرف  پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے تحریری امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےامتحان کے لئے داخلہ بھجوانےکی تاریخ میں  توسیع کردی۔ تاریخ میں توسیع کےبعد اب امیدوار17 نومبر تک آن لائن داخلے بھجوا سکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق 18 نومبر سےلیٹ فیس کے ساتھ امیدوار 2 دسمبر تک داخلہ جمع کراسکیں گے،لیٹ فیس پر طلباء سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائےگا،داخلہ بھجوانے والےطلباء اپریل 2021 میں پارٹ ون کا امتحان دے سکیں گے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے تحریری امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس پارٹ ون، سپیشل کیٹیگری ، امپرووڈویژن اور سماعت سے محروم امیدواروں کے تحریری امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق (پرائیویٹ /ایکسٹرنل، لیٹ کالج اور ریگولر)بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس پارٹ ون سالانہ امتحان2020، سپیشل کیٹکگری(ڈاکٹرز/نرسز/اضافی مضامین/فاضل/وفاق المدارس)سالانہ امتحان2020ء، امپرووڈویژن بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ)سالانہ2020ء اوربی اے /بی ایس سی پارٹ ون سالانہ2020ء (سماعت سے محروم) امیدواروں کے امتحانات 26نومبر2020ء سے شروع ہوں گے جس کی رو لنمبر سلپس پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈاؤ ن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں این سی او سی کی نئی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے  پنجاب یونیورسٹی نے  پیر سے آدھا نان ٹیچنگ سٹاف ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ کیا،رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہناتھا کہ تمام نان ٹیچنگ و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان پیر سے سر آدھا سٹاف دفتر بلائیں،آدھا سٹاف گھر سے کام کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer