نیلی بتی،سبز پلیٹ نہیں چلے گی

نیلی بتی،سبز پلیٹ نہیں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی  : نیلی بتی، سبز پلیٹ نہیں چلے گی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ریجنل اور ضلعی پولیس ا فسران کے نام مراسلے میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ذاتی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی  لگانا غیر قانونی ہے۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ 30 نومبر تک تمام پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹیں اور نیلی بتیاں ہٹا دی جائیں، ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے انہیں تھانوں میں بند کر دیا جائے۔

دوسری جانب  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کو ایس پی ایم ٹی پنجاب لاہور، ایس پی ایم ٹی پنجاب لاہور اسد سرفراز خان کو ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کو ڈی پی او سرگودھا،ڈی پی او سرگودھافیصل گلزار کو ڈی پی او راجن پور اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا ہے۔

 
تقرری کے منتظر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ڈی پی او نارووال، ڈی پی او بھکر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور رانا طاہر رحمان خان کو ڈی پی او بھکر اور سید عمران کرامت بخاری کو اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح آفتاب احمد کو ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور، پی ایس او ٹی آئی جی پنجاب حسن مشتاق سکھیرا کو ڈی پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور محمد صہیب اشرف کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، ایس پی سکیورٹی چیف منسٹرز آفس پنجاب لاہور محمد عبداللہ لک کو ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ اور ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ شمس الحق کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

03068452221

Azhar Thiraj

Senior Content Writer