ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے کھاتوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کے کھاتوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) اساتذہ کے کھاتے چیک کرنے کا نیا منصوبہ، پرچوں کی مارکنگ پر بھی اساتذہ سے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ، تعلیمی بورڈز نے پرچوں کی مارکنگ کو فائلر اور نان فائلر میں تقسیم کر دیا۔

سرکاری کالجوں اور سکولوں کے اساتذہ کے کھاتوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے فائلر اساتذہ کی 10 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی جبکہ بورڈز نان فائلر اساتذہ کی پرچوں کی مارکنگ پر 20 فیصد ٹیکس کٹوتی کرے گا۔

تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ کی مارکنگ کے 45 روپے فی پرچہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اساتذہ کو پرچوں کی مارکنگ پر ملنے والے 45 روپے میں سے 9 روپے کاٹ لیے جائیں گے۔ نان فائلر کی صورت میں استاد کو ایک پرچہ چیک کرنے کے 36 روپے معاوضہ ملے گا۔

لاہور بورڈ کے چیئرمین چودھری محمد اسماعیل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسی کا نفاذ بورڈ میں کیا گیا ہے اور اساتذہ سے پیسوں کی کٹوتی قانون کے مطابق کی جائے گی۔