ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں بچہ صحت پروگرام اعتراضات کی زد میں آگیا

ماں بچہ صحت پروگرام اعتراضات کی زد میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت کا ماں بچہ صحت پروگرام اعتراضات کی زد میں آگیا، پی اینڈ ڈی بورڈ نے گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کرنے پر ماں بچہ صحت پروگرام کا پی سی ون محکمہ صحت کو واپس بھیج دیا ۔   

پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے احکامات پر ماں بچہ صحت پروگرام کو اولین اور ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات محکمہ پرائمری اینڈ ڈی سیکنڈری ہیلتھ کو دیئے گئے، جس پرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے ماں بچہ صحت پروگرام کا ترمیمی پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لیے پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے قوانین کے بعد محکمانہ منظوری نہ دیئے جانے پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ اعتراضات اٹھانے کے بعد منصوبے کا ترمیمی پی سی ون محکمے کو واپس ارسال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے سالانہ جاری ہونے والے ڈویلپمنٹ گائڈ لائن کے مطابق بورڈ میں چالیس کروڑ سے زائد کی منظوری کے لیے پہلے محکمانہ منظوری دے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث بورڈ کو یہ اقدام اٹھانا پڑا ہے۔