سموگ کا خطرہ برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 370 ہوگیا

سموگ کا خطرہ برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 370 ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سموگ کا خطرہ بدستور برقرار، شمالی لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 370 ہوگیا۔ واہگہ بارڈر، ہربنس پورہ، جلو،مغلپورہ، بیدیاں روڈ زیادہ متاثر، جیل روڈ اور اطراف میں 170ا نڈیکس ریکارڈ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا شہریوں کوزیادہ پانی استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کا مشورہ، ہسپتالوں میں سموگ آگاہی کاؤنٹرز قائم۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سموگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ شمالی لاہور زیادہ متاثر ہے۔ شمالی لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 370 پر پہنچ گیا۔ جیل روڈ پر ایئرکوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔ واہگہ بارڈر، ہربنس پورہ، جلو، مغلپورہ، بیدیاں روڈ کے علاقے متاثر ہیں۔
دوسری جانب آج تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ بارش کے بعد سموگ کا خطرہ بہت حد تک ٹل جائے گا۔ خیال رہے کہ رات کو سموگ کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست پہنچ گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer