فوڈ اتھارٹی کے مذبح خانوں پر چھاپے، 1 سیل، 2 کو جرمانے، 55 کو نوٹس

فوڈ اتھارٹی کے مذبح خانوں پر چھاپے، 1 سیل، 2 کو جرمانے، 55 کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مذبح خانوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پرایک کی پروڈکشن بند، 2 کو جرمانے، اور 55 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

  تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں انہتر مذبحہ خانوں کی چیکنگ کی، چیکنگ کے دوران ٹیموں نے ناقص انتظامات پرایک کی پروڈکشن بند، 2 کو جرمانے اور 55 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ لاہورزون میں 31، راولپنڈی21، ملتان 9اور مظفر گڑھ زون میں 8 مذبح خانوں کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق باسی گوشت کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سلاٹر ہاؤس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی، جگہ جگہ کھڑا گندا پانی، ٹوٹے فرش اور ورکرز کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔

زیادہ تر مذبح خانوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق گوشت تیار ہوتا پایا گیا، کیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer