لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ  نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ دوران ڈیوٹی ہڑتال کرنا جرم ہے،  پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہڑتال ختم کریں، آئین کے آرٹیکل 5 کے سب سیکشن 2 کے تحت ڈاکٹرز ہڑتال نہیں کر سکتے، تحفظات دور نہیں ہوتے  تو عدالت سےرجوع کریں۔

تحریر ی فیصلہ میں عدالت نے مجوزہ قانون سے قبل ڈاکٹرز کے اعتراضات سننے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، کمیٹی 22 اور 23 نومبر کو مشاورتی اجلاس بلائے، مشاورتی اجلاس کے بعد ایک ہفتے میں ترمیم شدہ بل عدالت میں پیش کرے، ترمیم شدہ بل میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے۔

ہڑتال ختم، علاج معالجہ شروع

لاہور ہائیکورٹ کا حکم آنےکےبعدگرینڈہیلتھ الائنس نےہڑتال ختم کر دی، فیصلے کے بعد میو ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجہ شروع ہوگیا، ہڑتال ختم ہونے پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اےایم ایس او پی ڈی میو ہسپتال ڈاکٹر آصف سلیم کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہےہیں۔

گرینڈہیلتھ الائنس کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب لاہور میں گرینڈہیلتھ الائنس کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،عدالتی حکم کی روشنی میں ہڑتال کے خاتمے کیلئے آئندہ کالائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer