آلودگی سے بچاو کیلئے محکمہ ماحولیات کی سست روی بھی برقرار

آلودگی سے بچاو کیلئے محکمہ ماحولیات کی سست روی بھی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: شہر میں فضائی آلودگی کا راج، آلودگی سے بچاو کیلئے محکمہ ماحولیات کی سست روی بھی برقرار، ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارے کیلئے محکمہ ماحولیات خاطر خواہ اقدامات نہ کرسکا، محکمہ ماحولیات کو ڈویلپمنٹ کے شعبہ کیلئے 20 کروڑ روپے ملےمگرایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی۔

       پنجاب میں محکمہ تحفظ ماحولیات کیلئے رواں مالی سال میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے مختلف منصوبہ جات کیلئےایک ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا تھا جس میں پہلے کوارٹرکیلئےبیس کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا، لیکن محکمہ ماحولیات نے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی۔ فنڈز خرچ نہ کرنے پرچیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے سیکرٹری ماحولیات کو مراسلہ بھی لکھا،  لیکن کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیے جانیوالے گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب رونمائی تو کردی مگرکوئی سٹاف ابھی تک بھرتی نہیں کیا، جس پر عالمی بینک نے گرین ڈویلپمنٹ پروگرام میں سست روی پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer