ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا نیا کارنامہ

لاہور پولیس کا نیا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) لاہور پولیس کی طرف سے اعلیٰ شخصیات کو نوازنے کیلئے قانون کی خلاف ورزی، ٹرینی سب انسپکٹر کوبطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسد اقبال کواعلیٰ شخصیت کی سفارش پر ایس ایچ اولگایاگیاہے، اسد اقبال کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ اوتعینات کرکے ایس ایچ او کی ذمے داری بھی سونپ دی گئی،اسد اقبال کی تعیناتی ڈیڑھ ماہ قبل ہوئی تھی،تاحال انکا کوئی بیج میٹ ایس ایچ اوتعینات نہیں ہوا،آئی جی آفس کے احکامات کے مطابق کوئی ٹرینی افسر ایس ایچ اوتعینات نہیں ہوسکتا۔

اسد اقبال کا کہنا ہے کہ انکی ٹریننگ مکمل ہوچکی،وہ چند دن پہلے کنفرم سب انسپکٹر بنے ہیں، ترجمان لاہور  پولیس کے مطابق اسد اقبال کی کنفرمیشن جلد ہوجائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer