(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، سیاسی جوڑ توڑ شروع، تحریک انصاف اور ن لیگ پھر آمنے سامنے، 15 نومبر کو سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے انتخاب ہوگا۔ دونوں جماعتیں ارکان اسمبلی کے ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، عبدالعلیم خان سرگرم ہیں۔ تحریک انصاف نے آج سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ جبکہ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں آج رات عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب (ن) لیگ نے بھی سینیٹ انتخابات پر آج اجلاس بلایا ہے۔ (ن) لیگ کے سعود مجید اور ولید اقبال، خواتین کی نشست پر (ن) لیگ کی سائرہ افضل تارڑ اور سیمی ایزدی کا مقابلہ ہے۔