ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن

 خبردار! کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن، 7 ہزار چالان، 20 ہزار سے زائد کو وارننگ دے دی گئی۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ بتائے بغیر گھر سے موٹرسائیکل لیکر نکلنے والے 20 ہزار سے زائد بچوں کے والدین کو وارننگ دے دی گئی۔

کریک ڈاؤن کے دوران 07 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس بھی جاری کردیے گئے۔ سی ٹی او لاہور کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی کہ آئندہ ویکنڈ پر چالان کی بجائے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بندکردیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ چھٹی کے روز سڑکوں پر کم عمر موٹرسائیکل سوار بچوں کی تعداد میں خاصی اضافہ ہوجاتا ہے۔ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ آئندہ ویکنڈ سے کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا، والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں۔ یاد رکھیں!  حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہونگے۔ اب کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آئے۔

سی ٹی او لاہور کی ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت دے دی۔

Bilal Arshad

Content Writer