رشوت ستانی، ہتک آمیز رویوں پرغیر ذمہ دار افسران کا احتساب میں خود کروں گا، آئی جی پنجاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چھٹی کے روز بھی متحرک، 1787 کمپلینٹ سنٹر سی پی او کا اچانک دورہ کیا۔ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی سید امین بخاری ،دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آن لائن شہریوں کی شکایات خود سنیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سرگودھا روڈ فیصل آباد چیک ڈس آنر کیس میں شہری کی فوری دادرسی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل حل کرنے اور انصاف کی فراہمی کیلئے بلاتاخیر اقدامات کی ہدایت دی ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی  کو 1787 کمپلینٹ سنٹر پر تفتیش سے متعلقہ شکایات کی داد رسی کے لئے موثر میکانزم تشکیل دینے کی ہدایت دی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ تفتیش کے مختلف مراحل کے مطابق  متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دیگر افسران کی کیٹگرائزیشن، میٹرکس بنائیں۔ ملزم کی گرفتاری، ریکوری، رشوت کی شکایات کے مطابق  تفتیش کے عمل میں درپیش نقائص دور کئے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شکایات کی نوعیت کا تعین کرکے داد رسی کے لئے متعلقہ افسران کو ذمہ داری تفویض کی جائے۔ کسی بے گناہ کو ہرگز گرفتار نہ کریں،گمشدہ اور اغوا شدہ خواتین اور بچوں کی بازیابی یقینی بنائیں۔ رشوت ستانی، ہتک آمیز رویوں پر غیر ذمہ دار افسران و اہلکاروں کا احتساب میں خود کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی شکایات کے ازالے کیلئے اپنی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔شہریوں کے مسائل کو حل کرکے ہی ہم صحیح معنوں میں خدمت خلق کے فرائض ادا کر سکتے ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer