ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کیوں کھیلے گی؟

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کیوں کھیلے گی؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وییب ڈیسک : پاکستان کیخلاف پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس مسلسل فتوحات کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آچکی ہے، جسے اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پانچواں میچ بھی جیتنا ہوگا۔

کراچی میں کھیلے جانیوالے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہیڈ آف آپریشنز لنڈسی کروکر اتوار کی صبح انتقال کر گئے، جس کے باعث کیوی ٹیم سوگ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے گی۔