عرفان ملک:سی آئی اے شاہدرہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ٹاپ ٹین کے اشتہاری،بدنام زمانہ ڈکیت،بھتہ خور شوٹر،ڈکیت گینگز کے ہیڈ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ فیضان عرف جگا اور علی رضا فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں ناکہ بندی کی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر اشتہاری شوٹر فیضان عرف جگا اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ علی رضا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔اشتہاری ڈکیت فیضان عرف جگا اور علی رضا کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انچارج سی آئی اے شاہدرہ انسپکٹر مجاہد جٹ سراء کی زیر نگرانی علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم فیضان عرف جگا اور علی رضا اشتہاری شوٹر قتل، ڈکیتی،بھتہ خوری کے سنگین مقدمات میں لاہور، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کی پولیس کو نہایت مطلوب تھے۔