ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا نیا گورنرکون؟فیصلہ ہوگیا

پنجاب کا نیا گورنرکون؟فیصلہ ہوگیا
کیپشن: Baligh Ur Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ن لیگی رہنما بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما بلیغ الرحمن کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع بھاولپور سے ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بعد بلیغ الرحمن کے نام پر اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ وزراء میں سید حیدر علی گیلانی، مخدوم سید عثمان محمود، ممتاز علی چانگ کے نام شامل ہیں۔

اسکے علاوہ شازیہ عابد، غضنفر عباس لنگا، رئیس نبیل کو پارلیمانی سیکرٹری اور چئیرمین پارلیمانی پارٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔