ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی گورنرشپ سےدستبردار، پنجاب میں3 وزارتیں مانگ لیں

پیپلزپارٹی گورنرشپ سےدستبردار، پنجاب میں3 وزارتیں مانگ لیں
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: پیپلزپارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی، قمرزمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

ذرائع  کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تین وزارتیں، دو سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ اور دو پارلیمانی سیکرٹری مانگ لئے۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم عہدوں پر تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلزپارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا پنجاب کی ترقی میں مل جل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاور شئیرنگ فارمولے پر ن لیگ کی اعلی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، حتمی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی کو پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت عہدے دئیے جائیں گے۔