ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ  میں پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف   درخواست   سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر   درخواست پر  9 مئی کو سماعت کریں گے۔عدالت  نے الیکشن کمیشن  کے نمائندے کو طلب کررکھا ہے

 عدالت نے  وفاقی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب کے لئے مہلت دے رکھی ہے۔

جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زرش فاطمہ پیش ہوں گی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بیریسٹر حسن خالد رانجھا پیش ہوں گے۔ درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حلقہ بندی رولز بنانا الیکشن کمیشن کا خصوصی اختیار ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی دفعہ 10 اور 213 کے تحت بھی الیکشن کمیشن ہی حلقہ بندی رولز بنانے کا مجاز ہے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ازخود ہی ویلیج اینڈ نیبرہوڈ   حلقہ بندی رولز 2021ء بنا دیئے، حلقہ بندی رولز 2021ء آئین کے آرٹیکل 218 کیخلاف کر کے بنائے گئے،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کرتے وقت علاقوں میں آبادی کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

دروخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائیں،اورحلقہ بندی رولز 2021ء کو غیرآئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔