ویب ڈیسک:خیرپورمیں خاتون انسپکٹر زلیخا انصاری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے گھر میں گھس فائرنگ کرنے کا بیان دیا اور بعد میں بیان بدلا کہ خاتون انسپکٹر نے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے رشتے کے معاملے پر بیوی سے نوک جھونک چلی آرہی تھی، آج جذبات میں آکر بیوی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس کےمطابق مقتولہ ڈی آئی جی سکھر رینج کمپلین سیل کی انچارج تھیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔