ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکہ، 22 افراد ہلاک

فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکہ، 22 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے، دھماکہ  ممکنہ طورپر گیس لیکج کے باعث ہوا،دھماکے سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی اورقریبی رہائشی علاقے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ھماکے کا اثراتنا شدید تھا کہ لوگ زلزلہ سمجھ کرگھروں اورعمارتوں سے نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی سیاح یا غیرملکی موجود نہیں تھا کیونکہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔

کیوبا کے صدرنے جائے حادثہ کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ حادثہ ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔