(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرتے ہوئے ملک بھر کے بینکوں کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 9 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا، جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
دوسری جانب حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز 8 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے، اس سے قبل سرکاری اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔