(عابد چودھری)ڈی آئی جی ٹریفک نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔انجم شہزاد ڈی ایس پی لاہور سٹی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی ٹریفک عمران محبوب نے انجم شہزاد کو ناروال سے ڈی ایس پی سٹی لاہور،ندیم گلزار کو ہیڈکوارٹر لاہور سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ناروال جبکہ طارق جاوید کو میانوالی سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خانیوال تعینات کیا ہے، طارق جمیل کو لاہور ہیڈ کوارٹر سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی اور ظفر اقبال کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور تعینات کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور کے متعدد ڈی ایس پیز سمیت 39 افسران کے تبادلے کئے تھے، محمد شعیب کو ایس ڈی پی او کاہنہ، سدرہ خان کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، راشد ملک کو ایس ڈی پی او برکی، حافظ عمران احمد کو ایس ڈی پی او گوالمنڈی لاہور، سہیل حسین کاظمی کو ایس ڈی پی او اچھرہ، محمد اشفاق رانا کو اچھرہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن، ناصر محمود کو ایس ڈی پی او شاہدرہ لاہور تعینات کیاگیا۔
ارشد حیات کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور، عثمان حیدر کو ایس ڈی پی او بادامی باغ لاہور، امیر علی کو ڈی ایس پی حیدر کمپنی لاہور، محمد ریاض ناز کو ایس ڈی پی او موسیٰ خیل سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا،اس کے علاوہ نجف گل کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کیاگیاجبکہ دیگر ڈی ایس پیز کی تعیناتیاں مختلف یونٹس اور سرکلزمیں کی گئی ہیں۔