لاہور ہائیکورٹ کا رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم
کیپشن: Sugar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں چینی کی فروحت روکنے،چینی عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروحت کرنے حکم دے دیا، عدالت نے 21مئی تک قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار تشکیل دینے لئے مہلت بھی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین اور لمبی لمبی قطاروں کے معاملے پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی بیچنے سے عام مارکیٹ میں قلت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ساری چینی رمضان بازار میں بیچی گئی، عدالت نے باور کرایا کہ عدالتی حکم پر جو چینی اٹھائی گئی اس کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔

 عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ رمضان بازاروں میں کن احکامات پر شوگر ملز سے چینی اٹھا کر بیچی گئی، کیا یہ حکم عدولی نہیں ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول اور چینی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے،عدالت نے افسوس کا اظہار کیا کہ رمضان بازار اور جمعہ بازار لگا کر مذاق بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھئے: رمضان المبارک:سستی تو ایک طرف مہنگی چینی بھی غائب

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بازار کس قانون کے تحت ہیں،اس کا مطلب انتظامیہ عام مارکیٹ میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ رمضان بازاروں کا مقصد غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہوتاہے۔

واضح رہے کہ  رمضان المبارک کے پہلے روزے سے ہی چینی مافیا نے اپنی جیبیں بھرنی شروع کردیں ہیں جس کے باعث شہری پریشان دکھائی دے رہے ہیں، شہری چینی نہ ملنے پر پنجاب حکومت سے شدید نالاں ہیں شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستی تو ایک جانب شہر میں اب مہنگی چینی بھی دستیاب نہیں ہے۔

سحری وافطاری میں چینی دسترخوان کا لازمی جز ہے شربت، چائے، دودھ میں چینی ڈالنے کیلئے چینی نہیں مل رہی، کریانہ فروشوں نے بھی چینی کا سٹاک نہ ملنے پر ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer