جس نے جو خریدنا ہے خریدلے ،صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے

Market
کیپشن: Market
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:جس نے جو خریدنا ہے خریدلے،آج شام 6بجے کے بعد کاروبار بند،کپڑا،جوتے،مہندی کی دکانیں پھر نہیں کھلیں گی۔  

 تفصیلات کے مطابق عید سر پر ہےکپڑا،جوتے،مہندی کی دکانیں پھر نہیں کھلیں گی کیونکہ کل سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کے بعد شاپنگ مال اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔کریانہ سٹور،گروسری،میڈیکل سٹور، تندور، دودھ، گوشت اور پھل کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مکمل لاک ڈاؤن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں شہریوں کا بے پناہ رش ہے اس موقع پر کورونا ایس او پیز نظر انداز کر دیے گئےحالانکہ حکومت نے شہریوں کہا تھا کہ ایس او پیز کی پاسداری یقینی بنائیں لیکن انارکلی بازار میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد شاپنگ میں مصروف نظر آئی۔ دوسری جانب اس صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مارکیٹ میں شہریوں کا رش دیکھ کر پریشان ہوں، شہریوں کو اپنی زندگی سے زیادہ شاپنگ عزیز ہے، انہوں نے لکھا شہریوں کا بلا ضرورت گھروں سے نکل کرمارکیٹوں میں جانا حیران کن ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 8 مئی سے لاہور سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کردیا تھا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان  کی منظوری اور مشاورت سے کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  یہ فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ہر قسم کا کاروبار زندگی بند ہوگا۔  
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کر رہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔