مزارات ، مساجد میں نماز عیدالفطر کے اوقات کار جاری

Eid ul Fitar
کیپشن: Eid ul Fitar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (شاہد ندیم سپرا) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شہر کے مزارات اور مساجد میں نماز عیدالفطر  کی ادائیگی کے اوقات کار جاری کر دیئے۔

 شہر کی عالمگیری بادشاہی مسجد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں ساڑھے آٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی، اسی طرح جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہورمفتی رمضان سیالوی کی امامت میں ساڑھے سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں مولانا محمد اختر کی امامت میں سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت میاں میر  میں مفتی اقبال کھرل کی امامت میں سات بجے، جامع مسجد دربار حضرت مادھو لال حسین میں مولانا ضیاء اﷲ نورانی کی امامت میں سات بجے، مسجد وزیر خان میں مولانا احمد رضا سیالوی سات بجکر پندرہ منٹ پر نماز عید پڑھائیں گے۔

 اسی طرح مسلم مسجد لوہاری میں قاری طاہر شہزاد سات بجکر پندرہ منٹ، جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال میں مولانا محمد اکرم سات بجے جبکہ جامع مسجد پیر مکی  میں قاری مہر علی ساڑھے سات بجے نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید الفطر 14 مئی کو ہو گی۔ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا، غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،

Sughra Afzal

Content Writer