کمشنر لاہور کا کاروباری افراد کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

Commissioner Lahore
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (درنایاب) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن( ر)محمد عثمان کا کاروباری افراد کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ، لاہور اور پوری ڈویژن میں کورونا ایس اوپیز خلاف ورزی پر سیل تمام مقامات کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

  کمشنر لاہور نے کاروبای افراد کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہاکہ مکمل لاک ڈاؤن سے پہلے لوگوں کو ریلیف دیا، کل8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا، اب کورونا ایس او پیز خلاف ورزی ہوئی تو سخت سزا ور سیلنگ دونوں ہو گی۔

کمشنر احکامات کے مطابق سیل کیے گئے دکانیں سٹورز، بیکریز، ہوٹل، ریستوران،سیلون ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، کمشنر کے احکامات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تمام اضلاع کو کمشنر لاہور ڈویژن کے احکامات پہنچا دیئے گئے۔

 کمشنر آفس کے مطابق ڈی سیلنگ کے احکامات شہریوں کے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بڑھتے رحجان کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا۔ علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 224 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن( ر) محمد عثمان نے شہرمیں بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے منظم منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کیا، ڈی جی پی ایچ اے،نیر علی دادا،کامل خان ممتازسمیت شہری تنظیموں،سرکاری محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا تھاکہ 51 میواکی جنگل، پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت سے بھرپور شجرکاری کی جارہی ہے۔

  کمشنر لاہور نے کہا کہ شجرکاری ترجیحات میں شامل ہے۔لاہور کے درختوں کی اپلی کیشن بنائی جائیگی، ہر بشر دو شجر کے سلوگن کے تحت نئے روح کیساتھ شجرکاری مہم شروع کریں گے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری اور نجی نرسریوں کی تعداد اور گنجائش کو دوگنا کر رہے ہیں، لاہور میں 51 میواکی جنگل اگائے جارہے ہیں، چھوٹے جنگل بھی لگائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer