قذافی بٹ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےاراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی ملاقات، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہےسمت درست اور نیت نیک ہے، پنجاب میں گورننس کا ماڈل تبدیل کردیاہے،سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔
تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےاراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور، ترقیاتی منصوبوں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اراکین اسمبلی سےگفتگو کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاجوبھی وعدہ کیاوہ نبھایا۔ملتان کےبعداب جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نےکہا بہاولپور کے لئےخصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کر لیاہے اور بہت جلدبہاولپور کا دورہ کروں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کامزید کہنا تھاسابق حکمرانوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو خالی نعروں سےبہلایا اورجنوبی پنجاب کےوسائل کو دیگر شہروں پرخرچ کیا گیا،سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں،الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون،میاں شفیق آرائیں،طاہر اقبال،فاروق اعظم،عبدالغفار وٹو اور رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چودھری شامل تھے۔