جیل روڈ (سٹی42 نیوز) تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر پرسن عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی۔
رمضان شو کے میزبان عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہانیہ خان نامی اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز اور ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں اور انہوں نے ان سے معافی مانگی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری ویڈیو ہانیہ خان کے والد کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے مبینہ تیسرے نکاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا کوئی نکاح نہیں ہوا، ہمارے گھر عامر لیاقت آئے تھے اور انہوں نے ہماری مدد کی تھی اور واپس چلے گئے تھے۔
ہانیہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے وہ کراچی آئی تھی اور میں اسے واپس اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کرے جس سے عامر لیاقت کے نام پر حرف آئے۔ میری بیٹی نے جو بھی عامر لیاقت کے ساتھ کیا اس کی طرف سے میں عامر لیاقت سے معذرت چاہتا ہوں، کوئی نکاح نہیں ہوا کیونکہ اگر نکاح ہوا ہوتا تو ماں باپ کو تو پتہ ہوتا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘‘