(فاران امین)برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد گوشت کی قیمت 397 روپے فی کلو ہو گئی۔
گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 377 سے بڑھ کر 387روپے فی کلو ہو گئی تھی اب آج دس روپے مزید اضافے کے بعد گوشت کی قیمت فی کلو 397روپے ہو گئی، عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں،اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی ۔حکومت جلد از جلدقیمتیں کنٹرول کر کے ان محرکات کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے کیونکہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہرر ہے اب برائلر گوشت کھانا بھی غریب کے لئے خواب سے بنتا جا رہا ہے۔