ویب ڈیسک: ملک میں کورونا وبا کی کی تیسری لہر کے باعث گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد جان کی بازی ہارگئے
تفصیلات کےمطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ روز 140 افراد جاں بحق ہوئے جس سےاموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کاکہناہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے44 ہزار 846 ٹیسٹ کیےگئے جن میں مثبت کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی جبکہ24گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز آنےکی شرح 9.58 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کےمطابق کورونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہو گئی ہے جن میں سے 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 177 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہوگئی ہے،اب تک ایک کروڑ 21لاکھ 1832 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں3لاکھ 14 ہزار 517 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکےہیں،سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 646 ہے۔
لاہور میں کورونا وائرس مزید 37 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناکے996نئےکیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کےمجموعی طور پر 1015 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کوروناکے 641 مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں جن میں 220 افراد کی حالت تشویشناک ہے جووینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناآئی سی یوز میں 73 فیصد بیڈ پرمریض زیر علاج ہیں۔