ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی فیڈریشن کا دفاتر کھولنے کا فیصلہ

 ہاکی فیڈریشن کا دفاتر کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافؓظ شہباز) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) نے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ 11 مئی سے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

  پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) کے سیکرٹری جنرل اولمپئین آصف باجوہ کے مطابق پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سپرے کروادیا گیا جبکہ پی ایچ ایف سٹاف کے لیے بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو لازمی قراردیا گیاہے۔ سٹاف کے لیے ماسک، ہینڈ سینٹائیزرز اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ تھرمامیٹر کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ آصف باجوہ کے مطابق تمام حفاظتی تدابیراورسماجی فاصلہ رکھنے پرسختی سے عمل کیا جائے گا۔
 یاد رہے اس سے قبل  پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے اگست تک تمام قومی بین الاقوامی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا .مئی میں پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ ملتوی کردیا گیا تھا.جون اور جولائی میں قومی ہاکی ٹیم کادورہ یورپ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer