ڈریم پیئر مہم، گگلی ماسٹر اور ثقلین مشتاق کی جوڑی نے سب کو مات دیدی

ڈریم پیئر مہم، گگلی ماسٹر اور ثقلین مشتاق کی جوڑی نے سب کو مات دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ  کی ڈریم پیئر مہم میں ورلڈ لیجنڈ مرحوم عبدالقادر اور ثقلین مشتاق کی جوڑی شائقین کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ٹھہری، نو لاکھ شائقین کرکٹ نے ڈریم اسپنرز کی جوڑی کے انتخاب کے لئے رائے کا اظہار کر دیا۔

27 سال بعد بھی جادوگر کی جادوگری کی گونج برقرار، سابق لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر آج بھی اپنی شاہکار لیگ سپین باؤلنگ کی بدولت کرکٹ لورز کے دلوں کے راجہ ٹھہرے، اسی لئے ڈریم پیئرمہم میں عبدالقادر کے ساتھ آف سپنر ثقلین مشتاق کی جوڑی نے سب کو مات دے دی۔

گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی اسپن باؤلنگ جوڑی کیلئے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پسندیدگی کاا ظہار قطعی حیران کن نہیں ہے، مرحوم عبدالقادر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 جبکہ ثقلین مشتاق نے 208 وکٹیں حاصل کیں، دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل تصوراتی جوڑی شاندار لیگ اور آف اسپن کمبی نیشن کی بنیاد پر مقبول ہوئی۔

1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ اسپیل کو عبدالقادر کی بہت باولنگ قرار دیا جاتا ہے تو بھارت کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں تباہ کن گیند بازی ثقلین مشتاق کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹار کھلاڑیوں نے بھی اپنے ڈریم اسپن باؤلنگ جوڑیوں کا انتخاب کیا، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی جوڑی دوسرے نمبر پر رہی، ڈریم پیئر جوڑی میں سعید انور اور عامر سہیل ڈریم اوپننگ، محمد یوسف اور یونس خان ڈریم مڈل آرڈر جبکہ ٹوڈبلیوز وسیم اکرم اور وقار یونس ڈریم فاسٹ باؤلنگ جوڑی قرار پائی۔

دوسری جانب سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ ڈریم جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کردیاجبکہ موجودہ کرکٹرز میں میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ اور بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer