کورونا وائرس نے معروف کینسر سپیشلسٹ کی جان لے لی

کورونا وائرس نے معروف کینسر سپیشلسٹ کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اب تک دنیا بھر میں انتالیس لاکھ کے لگ بھگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں،دو لاکھ پینسٹھ ہزار اموات ہوچکی ہیں،تقریبا ً تیرہ لاکھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے وار سے ڈاکٹرز،طبی عملہ بھی محفوظ نہیں۔اب تک ہزاروں ڈاکٹروں بھی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ،برطانیہ میں مقیم معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے متاثر تھے اور لندن کے سینٹ تھامس اسپتال لندن میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹر طارق شفیع کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر طارق شفیع وزیراعظم عمران خان کے فلاحی کینسر اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیکچرار بھی تھے۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں کورونا کے باعث کئی پاکستانی ڈاکٹر انتقال کر چکے ہیں۔چند روز قبل لندن میں کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی خاتون ڈاکٹر میمونہ رعنا انتقال کر گئی تھیں جب کہ ان سے دو روز قبل ڈاکٹر ناصر خان اور ڈاکٹر حبیب زیدی بھی کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ برطانیہ دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اور یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا کے باعث اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں-

واضح رہےکہ24 مارچ سے    کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت  پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 44 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer