گلبرگ (زین مدنی )اداکارہ سجل علی اپنے شوہر احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کی دیوانی ہیں، پاکستانی کی خوبرو اداکارہ سجل علی دیگرفنکاروں کی طرح کورونا وبا کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ گزشتہ ماہ ہی احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اداکارہ نے احد رضا میر کا ایک خاکہ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کیا اور ساتھ ساتھ لکھا کہ وہ اور بھی فن سیکھ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سجل علی نے لکھا کہ یقین کیجئے کہ احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کو اس خاکہ میں قید کرنا آسان نہیں ہے، ساتھ ہی ساتھ اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی کیا رائے ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ سجل علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں سجل علی کی مرحوم والدہ نے ان کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ اداکارہ کی اِس پوسٹ پر ان کی ساس نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری سب سے پسندیدہ تصویر ہے۔
اِس کے علاوہ سجل علی نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ پارک میں بیٹھی پریشان نظر آرہی ہیں۔معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ میرے لیے سب سے بہترین احساس یہ ہے کہ میں اپنی ماما کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوں۔
یاد رہے کہ سجل علی کی والدہ 2017 میں جان لیوا مرض کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔