اداکار شہریار منور نے مداحوں کو صبر کی تلقین کردی

 اداکار شہریار منور نے مداحوں کو صبر کی تلقین کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو صبر کرنے کی تلقین کی ہے۔

شہریار منور نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکار آنکھیں بند کیے کچھ سوچ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصویر کو شہریار منور نے ایک طویل کیپشن دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا اِس حقیقت پر پختہ یقین ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں ہے جو آپ نہیں کرسکتے، اگر آپ اس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے حاصل کرنے میں اپنی تمام توجہ مرکوز کردیتے ہیں۔

View this post on Instagram

I’m a firm believer of the fact that there is nothing in the world that you can’t do, if you “Intend” to do it and then focus your attention on achieving it. However sometimes thinking about it too hard can give you a headache. We want what we want and we want it now... and that’s where patience comes in. Patience has been an area I’ve always struggled with. What I’ve started doing now is, I’ve started exercising patience as if it were a muscle. Just like building any other muscle at the gym, one must start with light workouts and over the passage of time with regular sessions, you can achieve your goals and build that muscle up big and strong. Try it! Next time you’re in a queue (not sure if that’s happening any time soon) or waiting for your clothes to get done in the machine or for your food to warm up in the microwave, try to exercise it by being completely at ease and okay with waiting, knowing that it will eventually happen. Anyway, @jaffer.hasan this picture is dope ! Thanks for clicking it. @haanisharique @maria_mahesar @adnanansariofficial @rashid_gill

A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar) on

شہریار منور نے لکھا کہ بعض اوقات اپنی خواہش کے بارے میں زیادہ سوچنا بھی دردِ سر بن جاتا ہے اور پھر اِسی دوران یہاں ایک چیز جنم لیتی ہے جس کا نام صبر ہے۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں صبر ایک ایسی چیز رہی ہے جس کو اپنانے کے لئے میں ہمیشہ کوشاں رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی میں صبر کو مستقل طور پر اپنانے کے لئے میں نے اس پر کام شروع کردیا ہے کیونکہ صبر وہ چیز ہے جو انسان کو آہستہ آہستہ حاصل ہوتی ہے لیکن اس کے اثرات دائمی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں صبر کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ صبر کا دامن تھام کر ہی انسان اپنے بڑے بڑے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔