میاں نوازشریف جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

میاں نوازشریف جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے چھ ہفتوں کیلئے طبی بنیادوں پر دی گئی ضمانت ختم ہونے کے بعد واپس کوٹ لکھپت جیل میں قافلے کی صورت میں پہنچ گئے۔

میاں نواز شریف نے پہلا روزہ جاتی امراء میں افطار کیا اور آٹھ بج کر 30 منٹ پر جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل کے لیے روانہ ہوئے، میاں نواز شریف کی گاڑی حمزہ شہباز شریف چلا رہے تھے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان تھیں۔ میاں نواز شریف اڈا پلاٹ سے ہوتے ہوئے رنگ روڈ، پھر گجومتہ سے فیروز پور روڈ اور اس کے بعد شنگھائی برج چونگی امر سدھو سے ہوتے ہوئے کچا جیل روڈ کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔

میاں نواز شریف کے قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو تمام راستے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے اور پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے۔ میاں نواز شریف کی آمد پر ان کا پرتباک استقبال کرتے رہے۔ قافلے میں پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی، طلال چودھری، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور دیگر شریک تھے۔ لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جاتی امراء سے جیل تک کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے  تھے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی قافلے کے ہمراہ رہا۔