لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے حکومت کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر قافلے میں کوئی رکاوٹ یا نا خوشگوار واقعہ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ دار جعلی حکومت اور انتظامیہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے جیل جانے کے روٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور کہا کہ نوازشریف کی جیل واپسی کے جلوس میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، موجودہ انتظامیہ جعلی حکمرانوں کے ایجنڈے پر کام نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی تو ایک پتا یا بلب بھی نہیں ٹوٹے گا، کسی کارکن کو گرفتار یا ہراساں کیا گیا تو اسے قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی شہری کو اس روٹ پر آنے سے نہ روکا جائے، اس روٹ پر آنے والے تمام راستے کھلے رکھے جائیں۔

پارٹی صدر کی طبعیت بلکل ٹھیک ہے اور رابطے میں بھی ہیں اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے گئے ہیں اور بجٹ سیشن سے پہلے واپس بھی آجائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب جعلی حکمرانوں کا آلہ کار نہ بنیں، کوٹ لکھپت جانے والے روٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔