ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بعد وفاق بھی جنوبی پنجاب پر مہربان

پنجاب کے بعد وفاق بھی جنوبی پنجاب پر مہربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے بعد وفاق بھی جنوبی پنجاب پر مہربان، وفاق کا جنوبی پنجاب کو بیس ارب روپے کا اضافی پیکج دینے کا فیصلہ، پاکستان سسٹین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کو نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی بار جہاں جنوبی پنجاب کے لیے وفاق کے علاوہ بھی پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد بجٹ الگ مخصوص کرنےجارہی ہے وہیں وفاق پاکستان پائیدار ی ترقی پروگرام کے تحت بڑا بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کو دے گا۔  ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال تک بیس ارب روپے جنوبی پنجاب میں اضافی خرچ کیے جائیں گے، اضافی رقم جنوبی پنجاب میں پانی، روڈ ز، تعلیم اور صحت کے بیشتر پروگرام مکمل کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

پنجاب کے نئے بجٹ میں پیکج کو باقاعدہ شامل کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کو زیادہ تر غیر ترقیاتی یافتہ اضلاع میں خرچُ کیا جائے گا ۔

Shazia Bashir

Content Writer