سٹی42: حکومت پنجاب نے محکمہ معدنیات کے گریڈ 19 کے افسر محمد حفیظ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق محمد حفیظ کو ڈی جی معدنیات تعینات کر دیا ہے۔
آر پی او بہاولپور عمران محمد کی 23 دن کی رخصت منظور کی گئی ہے اور ڈی پی او بہاولپور امیر تیمور کو آر پی او بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے 10 روزہ سپین جانے کی رخصت مانگ لی ہے۔